Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

اپوزیشن سے کوئی مسئلہ نہیں، حکومت کیلئے چیلنج مہنگائی ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے...
شائع 21 جنوری 2022 02:35pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے کوئی مسئلہ نہیں ،حکومت کیلئے چیلنج مہنگائی ہے، ہم اپوزیشن سے سیاسی انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نےگزشتہ سالوں میں مشکل فیصلے کیے اور کڑوی گولی کھائی لیکن اب ہم استحکام سے ریکوری کی جانب سے بڑھ رہے ہیں، یہ میں یا آپ نہیں، ورلڈ بینک کہہ رہا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز تھا کہ ہم نے 5 فیصد گروتھ حاصل کی، جس صورتحال میں ان کی حکومت نےاور جن حالات میں ہم نے 5.3 فیصد گروتھ حاصل کی ہے وہ مختلف ہے، اپوزیشن جب حقائق پر بات کرے گی تو ہم اس کو تسلیم کریں گے ۔

شاہ محمود قریشی نےمزید کہا کہ اپوزیشن ہمارا چیلنج نہیں، مہنگائی ہے، اپوزیشن درست کہتی ہے کہ کھاد کی قیمت بڑھی ہے، بالکل بڑھی ہے ، دیکھنا ہوگا کہ کیوں کھاد کی قیمت بڑھی ہے، پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں کسان کو سستی کھاد مل رہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے رانا شمیم کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی،ایسے وقت اسٹوری بریک ہوئی، حلف نامہ منظر عام پر آیا جب بڑا کیس عدالت میں لگتا ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ماتحت ججز کو احکامات جاری کے یہ حلف نامے میں بتایا گیا، 3سال پہلےواقعہ ہوتا ہے اور 3سال تک کوئی بات کوئی اظہار نہیں ہوتا،3 سال بعد یہ معاملہ سامنے آتا ہے، حلف نامہ آتا ہے اور اسٹوری بریک ہوتی ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ حیرانی ہےکہ جس جج پر یہ الزام لگایا گیا وہ اس بینچ کے ممبر ہی نہیں ہیں، اس سے اس کی صداقت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، یہ بھی واضح ہوا کہ کس شہر میں کس کے سامنے یہ حلف نامہ ہوا، ایک آڈیو ٹیپ بھی میڈیا کی زینت بنی اور کئی دن موضوع بحث بنی، جب فارنزک کیا گیا تو یہ بھی جعلی ثابت ہوگئی ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک طرف سب عدلیہ کی آزادی کے دعویدارہیں مگر ہم کہتے اورکرتے کیا ہیں ،ہم سب کو اپنے ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Speach

National Assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div