Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

2004 کے بعد اب تک کتنےکھلاڑی آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتے؟

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے 2004 کے بعد اب تک 18...
شائع 26 جنوری 2022 09:21am

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے 2004 کے بعد اب تک 18 کھلاڑی پلیئر آف دی ایئر منتخب ہوچکے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی یہ اعزاز جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں،اب تک پاکستان ، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا،سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی یہ اعزاز جیت چکے ہیں۔

سال 2004 میں یہ اعزاز بھارتی بلے باز راہول ڈریوڈ کے نام رہا،بھارتی کھلاڑی مجموعی طور پر 5مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں،جس میں ویرات کوہلی نے یہ اعزاز 2بار اپنے نام کیا ہے۔

آسڑیلوی کھلاڑی چھ مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں،مچل جونس اور رکی پونٹنگ نے یہ اعزاز 2،2بار اپنے نام کیا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے اینڈریو فلنٹوف، جونتھن ٹروٹ اور بین اسٹوکس یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے چندرپال جبکہ جنوبی افریقاکی جانب سے جیکس کیلس نے یہ اعزاز جیت رکھا ہے۔

dubai

ICC awards

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div