Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم کے وکیل کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم کے وکیل کی درخواستوں...
شائع 07 فروری 2022 02:36pm

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم کے وکیل کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہماری پہلی درخواست سم کی ملکیت سے متعلق ہے۔

مدعی نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ یہ نمبر ان کی اہلیہ کے نام پر ہے، ہماری درخواست ہے کہ عدالت ریکارڈ منگوائے ، فون نمبر کسی اور کے نام پر ہے، ہماری دوسری درخواست آئی جی احسن یونس کیخلاف ہے، آئی جی نے 25 جنوری کو عدالتی سماعت کے بعد ٹوئٹر پر وضاحت پیش کی تھی ۔

مرکزی ملزم کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ہماری تیسری درخواست نقشے سے متعلق ہے، جو نقشہ جائے وقوعہ کا بنایا گیا اس میں غلط چیزیں شامل کی گئی ہیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواستوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت دیگر کی عدالت حاضری لگادی گئی، ملزمان کو ایڈشنل سیشن جج کے سامنے پیش کرکے بخشی خانہ بھیج دیا گیا، بعدازاں کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد

murder case

Noor Mukadam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div