Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
30 Rabi ul Awal 1446  

طالبہ کا یونیورسٹی انتظامیہ پر حراسمینٹ اور تشدد کا الزام ، کمیٹی قائم

پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ میں ہاوّس جاب کرنے والی طالبہ...
شائع 10 فروری 2022 03:13pm
Screengrab: TIME NEWS
Screengrab: TIME NEWS

پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ میں ہاوّس جاب کرنے والی طالبہ پروین رند نے یونیورسٹی انتظامیہ پر حراسمینٹ ، تشدد اور قتل کرنے کا الزام لگادیا۔

ٹائم نیوز کے مطابق طالبہ پروین رند نے کہا کہ ڈائریکٹر نرسنگ مصطفی راجپوت مجھ سمیت کافی لڑکیوں کو حراسمینٹ کا نشانہ بنا رہا ہے۔

پروین رند نے کہا کہ میں نے یہ شکایات پرو وائس چانسلر اور ہاسٹل انچارج کو بھی کی ہیں لیکن انہوں نے مجھے ہی خاموش رہنے کیلئے کہ دیا ہے۔

طالبہ نے کہا کہ مسلسل شکایت اور مجھ پر کیے گئے تشدد کی ویڈیو دکھانے پر وارڈن فرین اور عتیقہ نے میرے ہاسٹل کے کمرے میں گھس کر مجھ پر سخت تشدد کیا گیا۔

دوسری جانب طالبہ پروین رند کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی ہے ، جس میں تشدد کی تصدیق کی گئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ طالبہ کے بازو اور گلے پر تشدد کے معمولی نشانات ہیں۔

جبکہ پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ انتظامیہ پر پروین رند معاملے کا وائس چانسلر نے نوٹس لے کر 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

NawabShah