Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز آج سے کھل...
شائع 14 فروری 2022 10:37am

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز آج سے کھل گئے، سی این جی اسٹیشزیکم دسمبر 2021 کو بند کئے گئے تھے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہدایات کی روشنی میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ فعال ہوگئے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق آج صبح 8 بجے سے صرف آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز دوبارہ فعال ہوئے ہیں۔

سی این جی اسٹیشنز کھلنے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ اور کمرشل گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں اسٹیشنز پر دیکھی گئی ہیں۔

سوئی سدرن کمپنی (ایس ایس جی سی)نے گیس کی قلت کے باعث ڈھائی ماہ قبل سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کردی تھی۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے ڈھائی ماہ سی این جی بند کئے جانے کا فیصلہ طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنےکیلئے کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا تھا کہ سندھ میں ڈھائی ماہ کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنا ظلم ہے۔

karachi

sindh

CNG Station

open

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div