Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں 20سال بعد چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران پر مکمل اعتماد...
اپ ڈیٹ 14 فروری 2022 03:21pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ہمیں مونس الٰہی کی فیملی پر مکمل اعتماد ہے، پی ٹی آئی والے گھبراتے نہیں کیوں کہ ان کی سخت تربیت کی ہےجو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں 20سال بعد چوہدری شجاعت حسین کی صحت کا خیال آگیا۔

پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ پر عالمی سپوزیم کا انعقاد ہوا ، تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے 25 سالہ جدو جہد میں ایسے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں کہ ہمارے کارکن اور قیادت بالکل بھی نہیں گھبرارہے ، البتہ جو لوگ گھبرا رہے ہیں انہیں چوہدری شجاعت حسین کی طبعیت خرابی کا خیال آگیا ہے اور وہ عیادت کے بہانے سیاسی رابطے کر رہے ہیں لیکن چوہدری خاندان پر میرا پورا یقین و اعتبار ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں لانگ ٹرم پلاننگ نہ ہونے کے باعث مسائل کا انبار موجود ہے ،چین اس لئے ترقی کر رہا ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کا سوچ رہا ہے ، ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمیں صرف اپنے اقتدار کے 5سالوں میں کام کرنا ہوتا ہے ، ہماری سیاسی جماعتیں ایسے کسی کام کو چھیڑتی ہی نہیں جو 5سال میں مکمل ہوتا نظر نہ آتا ہو ، ہم اپنی قوم کیلئے نہیں بلکہ آئندہ الیکشن کیلئے کام کرتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی جس قدر تیزی سے بڑھ رہی ہے ہمیں پانی ذخیرہ کرنے کی اتنی ہی ضرورت ہے ، بلوچستان میں لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہے،ہمارے پاس زمین ہے مگر پانی کی کمی ہے ،اگر ان علاقوں میں پانی ہو تو ہماری برآمد بڑھ جائے ، ہم جو 10ڈیمز بنانے جا رہے ہیں ،ان سے 10 سال میں ہماری پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت دوگنا ہو جائے گی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزیدکہا کہ اگر ہم پانی سے بجلی پیدا کرتے ہیں تو ہمیں بجلی سستی ملے گی جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے بھی بہت حد تک چھٹکارا ملے گا، انہیں ڈیمز کے ذریعے ہم اپنے انجینئرز کی ٹریننگ کریں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہترین حسین مناظر سے نوازا ہے ، پاکستان کے حسین مناظر اللہ کی نعمت ہیں ، ہم سیاحت سے بہت زیادہ زرمبادلہ کما سکتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ مونس الٰہی نے کالا باغ ڈیم کی بات میں ، اس میں کوئی شکل نہیں کہ کالا باغ ڈیم آئیڈیل منصوبہ ہے لیکن ہمیں سندھ کے بھائیوں کو یقین دلانا ہوگا کہ ان کا پانی چوری نہیں ہو رہا بلکہ یہ ان کی بنجر زمینوں کوذرخیز کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہمیں سندھ کے بھائیوں کو یقین نہیں دلاتے ، پاکستان مخالف قوتیں انہیں یہ باور کراتی رہیں گی کہ ان کا پانی چوری ہو رہا ہے، انہیں انتشار پھیلانے کے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا رہے گا ، ہم مرکز ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تمام قوم اور صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں ۔

عمران خان نے کہا کہ چین 5 ہزار بڑے ڈیم بنا چکاہے، ہم نے اب تک صرف 2 بڑے ڈیم بنائے، ڈیمز نہ بننے کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، اگر ہم نے ڈیمز بنائے ہوتے تو بجلی مہنگی نہ ہوتی، بجلی مہنگی ہوتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div