Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک میں یومیہ کورونا کیسز میں کمی، 1983 نئے کیسز رپورٹ ہوئے: این سی او سی

اسلام آباد: پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد میں کمی کا...
شائع 19 فروری 2022 02:34pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، کیونکہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,983 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، تقریباً ایک ماہ کے بعد ایک دن میں انفیکشن کی سب سے کم تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مثبتیت کی شرح بھی 11 جنوری کے بعد سے کم ترین اعداد و شمار یعنی 4.15 فیصد تک گر گئی۔

تازہ ترین اضافے کے بعد کیسز کی کل تعداد 1,498,676 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 اموات سے ملک میں اموات کی تعداد 29,976 ہو گئی۔

این سی او سی نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 47,780 ٹیسٹ کیے ہیں۔

اس دوران کم از کم 2,782 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے صحت یاب ہوئے جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,399,000 ہوگئی۔

دوسری جنب ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 69,700 ہے۔

NCOC

covid

COVID19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div