Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

اداکارہ ماورا حسین نے ایسکٹرا میریٹل ریپ کے متعلق کیا کہا؟

قصہ مہربانو کا میں زاویار نعمان، مشال خان، محمد احمد، خوشحال خان بھی اداکاری کر رہے ہیں۔
شائع 25 فروری 2022 02:16pm
ڈرامہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا  ہے جس میں ماورا حسین اور اداکار احسن خان نےاداکاری کی ہے۔فائل فوٹو۔
ڈرامہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں ماورا حسین اور اداکار احسن خان نےاداکاری کی ہے۔فائل فوٹو۔

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنا ڈرامہ'قصہ مہربانوں کا' کا ایک کلپ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشیئر کرتے ہوئے دورِ حاظر کی خاتون کی حالت زار پر روشنی ڈالی ہے جنہیں گھریلو تشددد کا سامنا ہے۔

قصہ مہربانو کا ایک منظر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا:" ایسکٹرا میریٹل ریپ ایک شرمناک اور توہین آمیز جرم ہے جس کا سامنا خواتین قدیم زمانے سےکر رہی ہیں، لیکن اسے اب بھی بڑے پیمانے پر ایک مجرمانہ جرم کے طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے اور عام طور پر عورت کی طرف سے نافرمانی کا لیبل لگایا جاتا ہے۔"

ڈرامہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں ماورا حسین اور اداکار احسن خان نےاداکاری کی ہے،ڈرامے میں دراصل ایسکٹرامیریٹل ریپ کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

صنم تیری کسم کے اداکار احسن خان نے ایک انٹرویو میں بتایا : "قصہ مہربانو کا اس گھناؤنے فعل کے بارے میں بات چیت شروع کرنے کی ہماری عاجزانہ کوشش تھی،یہ پرفارم کرنا دل دہلا دینے والا تھا لیکن جو ردعمل ہمیں ملا ہے اس پر میرا دل بھر گیا ہے۔"

قصہ مہربانو کا میں زاویار نعمان، مشال خان، محمد احمد، خوشحال خان بھی اداکاری کر رہے ہیں۔

Instagram

hum tv

drama

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div