Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مریم نواز پر فلم بنی تو اس میں کام کرنا چاہوں گی: صنم سعید

اداکارہ صنم سعید نے کہا ہاں، کیونکہ مریم نواز کا کردار ادا کرنے میں بڑا مزہ آئے گا
شائع 27 فروری 2022 07:09pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو وہ اس میں مریم نواز کا مرکزی کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

جیو نیوز کے شو " جشن کرکٹ" میں اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا شریک ہوئے، جس کے بعد میزبان کی جانب سے صنم سعید سے کئی سوالات کیے گئے۔

میزبان کی جانب سے اداکارہ صنعم سعید سے کیے جانے والے سوالوں میں سے ایک سوال تھا کہ اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو کیا آپ اِن کا کردار ادا کرنا چاہیں گی؟۔

سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا اگر میری اور ان کی رنگت ایک جیسی ہوتی تو میں ضرور کرتی۔

جس پر اداکار محب مرزا نے کہا، تو کیا آپ مریم نواز کا کردار ادا کرنے کیلئے گورے ہونے کے انجکشن لگوالیں گی؟۔

اسی سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا ہاں، کیونکہ مریم نواز کا کردار ادا کرنے میں بڑا مزہ آئے گا لہذا میں انجکشن لگوا کر یا میک اپ کرکے ان کا کردار ادا کرلوں گی۔

اداکارہ سے دیگر سوالات بھی کیے گئے جس میں پوچھا گیا کہ عمران خان آپ کی دعاؤں کی وجہ سے اقتدار میں آئے ہیں؟ ۔

میزبان کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "شاید" اس کے ساتھ ہی مزید کہا کہ میں نے دعا کی تھی کہ پاکستان میں ایک سچا لیڈر آئے۔

انہوں واضح کیا کہ" مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان سچے ہیں یا نہیں۔"

خیال رہے کہ مریم نواز پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی ہیں، جو اس وقت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر بھی ہیں۔

مریم نواز اپنے ملبوسات اور میک اپ کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

Nawaz Sharif

Pakistani Politician

Pakistan Muslim League Nawaz

Maryam Nawaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div