Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

الیکشن ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم پر صدر کے سیکرٹری اور اٹارنی جنرل کو نوٹس

رپورٹ: آصف نوید اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ میں آرڈیننس...
شائع 28 فروری 2022 01:13pm

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم پرصدر مملکت کے سیکرٹری اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ایکٹ 2017 میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کیخلاف سابق چیئرمین یونین کونسل سردار مہتاب کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈووکٹت عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر 15مارچ کو عدالت کی معاونت کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آرڈیننس کے ذریعے کیا ترمیم کی گئی ہے؟

درخواست گزار کے وکیل عادل قاضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے پبلک آفس ہولڈرز کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اہل بنایا گیا، ترمیمی آرڈیننس حکومتی بدنیتی پر مبنی ہے، ترمیم کیلئے ہنگامی صورتحال نہیں تھی، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت نے آرڈیننس کا ڈرافٹ پہلے ہی تیار کر رکھا تھا۔

عادل قاضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہونے کے فوری بعد ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، قانون سازی سے بچنے اور آرڈیننس کے اجراء کیلئے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہونے کا انتظار کیا گیا حالانکہ قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کے اجلاس کا انتظار کیا جاسکتا تھا۔

IHC

اسلام آباد

Justice Amir Farooq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div