Aaj.tv Logo

آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی بھی پاکستان میں باربی کیو سے لطف اندوز ہونے لگے۔

حال ہی میں 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے ایک کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں اسلام آباد کے ہوٹل میں بار بی کیو کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی۔

تاہم انہوں نے وڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ساتھ ’ٹیم باربی کیو‘ لکھا۔

اس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کا آن لائن پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ "وہ پاکستانی باربی کیو خاص پسند کرتے ہیں"۔

انہوں نے کہا تھا کہ رات کے کھانے میں بار بی کیو سے خوب لطف اٹھایا تھا، باربی کیو حیرت انگیز تھا۔