Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

پنڈی ٹیسٹ میں 3فاسٹ بولرز اور 2اسپنرز کھلائیں گے، آسٹریلوی کپتان کا عندیہ

اسلام آباد: آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ...
شائع 03 مارچ 2022 12:15pm

اسلام آباد: آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ابھی 11کھلاڑیوں کا فیصلہ نہیں کیا لیکن 3فاسٹ بولرز یا 2 اسپنرز کھلا سکتے ہیں، پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے،فل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کا مزہ آتا ہے۔

آن لائن پریس کانفرنس میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 3کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی اسے کمزور نہیں کہوں گا، انٹرنیشنل ٹیموں کے پاس پورا اسکواڈ ہوتا ہے اور دوسرے کھلاڑی آ کر بہتر کر سکتے ہیں۔

پیٹ کمنز نے مزید کہا کہ سب ٹکٹ بک گئے جو خوشی کی بات ہے، فل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کا مزہ آتا ہے، سیکیورٹی کی وجہ سے مختلف لگ رہا ہے لیکن ٹاس کے بعد کرکٹ پر ہی توجہ ہو گی۔

اسلام آباد

Pat Cummins

PAK VS AUS