عمران خان سے تحریک انصاف کے لوگ بھی پریشان ہیں: خورشید شاہ
خورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکومت کے 12 سے 13 ارکانِ اسمبلی اپنا فیصلہ کرچکے ہیں اور اب وہ عمران خان کی ناکامیوں کا وزن اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ عمران خان کے خلاف ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے اختتام پر ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے تحریک انصاف کے لوگ بھی پریشان ہیں، حکومت کے 12 سے 13 ارکانِ اسمبلی اپنا فیصلہ کرچکے ہیں اور اب وہ عمران خان کی ناکامیوں کا وزن اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی پارٹی چوہدریوں کی جھولی میں کبھی نہیں ڈالیں گے کیونکہ وہ وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ پرویز الہٰی کو نہیں دے رہے تھے، پارٹی کیسے حوالے کردیں گے۔
imran khan
PPP
مزید خبریں
اعلی عدلیہ میں کمرشل قوانین کی سماعت کیلئے الگ نظام بنانے کی ضرورت ہے، جسٹس منصور
آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
ٹانک میں فورسز کا آپریشن، سیشن جج کے اغواء میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک
عوام پاکستان کے خلاف کھڑے ہیں، عمران خان سے منسوب خط برطانوی جریدے میں شائع
مفتاح اسماعیل نے عمران خان اور دیگر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین عہدے سے مستعفی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.