Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کیا نیم کی چھال سے کورونا وائرس کے علاج کیا جاسکتا؟

امریکی اور بھارتی سائنسدانوں نے اپنی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ نیم کی چھال کورونا وائرس کے علاج کے لیے بہت مفید ہے۔
شائع 07 مارچ 2022 11:52am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیم کا استعمال تو ویسے تو کئی بیماریوں کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن نئی سائنسی تحقیق نے بتا دیا کہ اس سے کورونا وائرس کا علاج کیسے کیا جاسکتا ہے۔

اسی سلسلے میں امریکی اور بھارتی سائنسدانوں نے اپنی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ نیم کی چھال کورونا وائرس کے علاج کے لیے بہت مفید ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ اور یونیورسٹی آف کولوراڈو انشوٹز میڈیکل کیمپس کے ماہرین نے تحقیق سے یہ ثانبت کیا ہے کہ کورونا وائرس کی مختلف اقسام کے خلاف نیم کی چھال سے غیر معمولی طور پر اثر کرتی ہے۔

تاہم بھارتی اور امریکی سائنسدانوں کے مطابق تحقیق میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے انسانی پھیپھڑوں کے خلیات کو الگ کرکے کلچر ڈش میں رکھا گیا۔

جس کے بعد ان میں ساتھ نیم کی چھال سے حاصل کیےگئے مادے کی تھوڑی سی مقدار کو بھی شامل کردیا۔

دلچسپ طور پر صرف کچھ دیر میں تحقیقی نمونے مین نمایاں تبدیلی نظر آئی جبکہ کورونا وائرس کی تعداد میں واضح کمی آگئی۔

تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نیم کی چھال میں ایسے کونسے مادے موجود ہیں جس کی وجہ سے جو انسانی صحت کے لیئے مفید ہیں۔

health tips

healthcare

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div