Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملک بھر میں ’دہشت گردی کا الرٹ‘ جاری

نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل نے سیکورٹی ایجنسیوں سے کہا کہ وہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
شائع 10 مارچ 2022 01:41pm
ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں شدت آئی ہے۔
ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں شدت آئی ہے۔

نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل نے بدھ کو پورے ملک میں دہشت گردی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

این سی آئی ایم سی نے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹرز جنرلز کو الرٹ جاری کیا۔

دہشت گردی کا الرٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر تمام سیکیورٹی اداروں کو جاری کر دیا گیا ہے۔

نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل نے سیکورٹی ایجنسیوں سے کہا کہ وہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

سیل نے خاص طور پر حالیہ سبی بم دھماکے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حملے کے بعد ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں شدت آئی ہے۔

تاہم بلوچستان میں تازہ ترین دہشت گردی کے حملے میں 4 سیکورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوئے جبکہ ماضی میں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کا بھی ذکر کیا گیا۔

paksitan

security high alert

bomb blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div