Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا ایکشن، مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست جمع

سینیٹر کامران مرتضی نے ڈی آئی جی،اے ڈی سی اور وزیرداخلہ کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرادی، درخواست تھانہ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔
شائع 11 مارچ 2022 09:34am

اسلام آباد :پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے ایکشن کے معاملے پر سینیٹر کامران مرتضی نے ڈی آئی جی،اے ڈی سی اور وزیرداخلہ کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرادی۔

پارلیمنٹ لاجزمیں پولیس کے ایکشن معاملے پرسینیٹر کامران مرتضی مقدمہ درج کرانے تھانہ سیکرٹریٹ پہنچے۔

سینیٹر کامران مرتضی نے ڈی آئی جی،اے ڈی سی اور وزیرداخلہ کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرادی، درخواست تھانہ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔

درخواست گزارکامران مرتضی نے مؤقف اٹھایا کہ پولیس والوں نے ایم این اے کے لاج کا دروازہ توڑا اور زبردستی اندر گھس آئی، لاجز میں موجود لوگوں کو یرغمال بنایا، پولیس کے ساتھ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر بھی لاج میں موجود تھے۔

'اے ڈی سی نے کہا ہمیں اوپر سے حکم ہے،پولیس نے ہم پر دھاوا بولا اور زبردستی ہمارے ایم این اے اور ان کے مہمانوں کو گرفتار کیا،پولیس نے مجھ پر اوردیگر لوگوں پر تشدد کیا،پولیس 2ایم این ایز اور ان کے مہمانوں کو اغواء کرکے لے گئی'۔

درخواست میں مزید مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ اے ڈی سی،ڈی آئی جی اور وزیرداخلہ کی ایماء پر ہم پرتشدد کیاجبکہ آئی جی بھی ان کے ساتھ رابطے میں تھے۔

اسلام آباد

FIR

Senator

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div