Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ملک میں مسلسل مہنگائی کی شرح میں اضافہ

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں برقرار رہی ہیں۔
شائع 12 مارچ 2022 03:03pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ شماریات ہفتہ وار اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد اضافہ ہوگیا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.49 فیصد تک چا پہنچی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس میں برائلر مرغی کی قیمت میں 24 روپے 45 پیسے، بیف 2 روپے 38 پیسے اور مٹن کی قیمت میں 33 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ پیاز 3 روپے 80 پیسے فی کلو، ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 4 روپے 60 پیسے اور کیلے 4 روپے 63 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں جبکہ ایک ہفتے میں چائے کی پتی، چاول، دال مسور اور دال چنا بھی مہنگی اشیا کی فہرست میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی جس میں ٹماٹر 15 روپے 65 پیسے فی کلو، لہسن 14 روپے 17 پیسے فی کلو، انڈے 1 روپے 69 پیسے فی درجن، دال ماش 1 روپے 72 پیسے فی کلو اور دال مونگ کی قیمت 65 پیسے فی کلو کمی ہوئی ہے جبکہ آٹے کا 20 کلو تھیلا 2 روپے 51 پیسے اور چینی 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں برقرار رہی ہیں۔

پاکستان

Inflation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div