Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان نے بھارت سے ’حادثاتی‘ میزائل لانچ پر مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کردی

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر 'حادثاتی'...
شائع 12 مارچ 2022 05:11pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر 'حادثاتی' میزائل لینڈنگ پر ہندوستان کی طرف سے سادہ وضاحت کافی نہیں ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد کے مطابق انہوں نے بھارت کے پریس انفارمیشن بیورو کے دفاعی ونگ کے بیان کا نوٹس لیا تھا جس میں پاکستان کے اندر ’حادثاتی‘ میزائل گرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

تاہم ترجمان نے کہا کہ ایک سادہ سی وضاحت کافی نہیں ہے اور انہیں اہم سوالات کے جوابات دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو حادثاتی میزائل لانچ کے طریقہ کار اور اسے روکنے کے طریقہ کار کی وضاحت کرنی چاہیے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت بتائے کہ یہ میزائل پاکستان میں کیسے داخل ہوا اور کیا یہ خود تباہی کی صلاحیت سے لیس ہے۔

ترجمان نے سوال کیا کہ پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت طلب کرنے کے بعد وضاحت کیوں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ "کیا میزائل کو ہندوستانی مسلح افواج نے سنبھالا تھا؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ سنگین تکنیکی خرابیوں کو نمایاں کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے بھارت کو میزائل لانچ کے واقعے کے پس پردہ حقائق کا پتہ لگانے کیلئے مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کی اور کہا کہ صرف اندرونی عدالتی تحقیقات کا آغاز کافی نہیں ہوگا۔

پاکستان

FO

MINISTRY OF FOREIGN AFFAIRS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div