Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے: مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے...
شائع 13 مارچ 2022 04:47pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، اسٹیبلشمنٹ عمران حکومت کے احکامات ماننے کی پابند نہیں ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید حکومت کے ساتھ چٹان نہیں، رائی کے پہاڑ کی طرح کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کے ساتھ مسلط عمرانی حکومت کی اصلیت حکومت کے قیام سے قبل ہی آشکار کردی تھی اور تحریک عدم اعتماد کے بعد الیکشن کمیشن وزیراعظم کی انتخابی اجتماعات میں شرکت اور انتخابی رولز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جب چاہیں وطن واپس آسکتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ پارٹی نہ بدلے، اپنے کام سے کام رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے اتحادیوں کا اعتماد کھو چکا ہے، وہ اپنی حرکتوں کے باعث عوام کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے، ہم نے 10سال قبل ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان نے نمائشی لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن عوامی عہدہ رکھنے والے ذمہ داران کی انتخابی مہم میں شمولیت پر محض جرمانوں تک محدود نہ رہے بلکہ عملی اقدامات اٹھائے۔

PDM

Fazal ur Rehman

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

no trust move

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div