Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

رحیم یار خان: کار نہر میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق

خان پور: رحیم یار خان میں کار نہر میں جا گری، حادثے میں ایک ہی...
شائع 15 مارچ 2022 09:32am

خان پور: رحیم یار خان میں کار نہر میں جا گری، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ کوٹ سمابہ کے قریب 86 والا پل پر پیش آیا، جہاں مین روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے پر نہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرتے ہوئے کار نہر میں جاگری۔

حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جن میں 2 خواتین اور 5 نوجوان شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت مرسلین بی بی، رابعہ بی بی، عاطف، مبشر، مشتاق، فیضان اور رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ 2 نوجوان جن میں 18 سالہ ارسلان اور 15 سالہ عرفان شامل ہیں ان کی تلاش ابھی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تمام افراد رحیم یار خان سے خان پور جاررہے تھے۔

Car

rahim yar khan

khanpur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div