Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ضمیر بیچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ضمیر بیچنے...
شائع 17 مارچ 2022 01:10pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ضمیر بیچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کا نہ جھنڈا ایک، نہ نظریہ اورنہ ہی ایجنڈا ایک ہے، اپوزیشن کا ایک نکاتی ایجنڈا صرف وزیراعظم عمران خان کو ہٹانا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ضمیربیچنے والے ارکان اسمبلی کوکوئی نہیں روک سکتا، ہر منتخب نمائندے کو ووٹرز کا احساس ہوتا ہے، ہر منتخب نمائندہ محترم ہے وہ لاکھوں لوگوں کی نمایندگی کرتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جتنا نقصان جمہوریت کو آج ہورہاہے تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،پیپلزپارٹی جمہوریت کی علمبردار بن کر جمہوریت کو نقصان پہنچارہی ہے، بلاول ابھی بچہ ہے اور ناسمجھ ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ دیکھنا ہے عدم اعتماد کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، میری نظرمیں چوہدری برادران بڑے وضع دار ہیں وہ مناسب وقت پر درست فیصلہ کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزیدکہنا تھا وزیراعظم اپنے اتحادیوں سمیت سب سے ملاقاتیں کررہے ہیں ،ایم کیو ایم ہمارے محترم اتحادی ہیں،پچھلے ساڑھے تین سال سے وہ ہمارا بھرپور ساتھ دیتے آ رہے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

foreign minister

pm imran khan

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div