Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر بیجنگ روانہ

اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی روس اورایران کے وزرائے خارجہ سےبھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
شائع 29 مارچ 2022 10:08am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بیجنگ میں افغان ہمسایہ ممالک کے اجلاس اور ٹرائیکا پلس ون اجلاس میں شرکت کیلئے 2 روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کےاسٹیٹ کونسلر،چینی ہم منصب نے شاہ محمود قریشی کو دعوت دی تھی جہاں وہ افغانستان کےہمسایہ ممالک کےاجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیرخارجہ ٹرائیکا پلس ون اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کےنقطہ نظرسےآگاہ کریں گے۔

اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اسٹیٹ کونسلر،چینی ہم منصب سےملاقات ہوگی جبکہ روس اورایران کےوزرائے خارجہ سےبھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

تاہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کےفروغ،علاقائی امورپرتبادلہ خیال ہوگا۔

china

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div