Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان بحری ٹرانسپورٹیشن کے شعبے مین تعاون کی یادداشت پر دستخط

اسرائیلی وزیر نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک اور اعلیٰ قدم اٹھا رہے ہیں، جس سے دونوں فریقوں کے مفادات اور قومی معیشتوں کو تقویت ملے۔
شائع 06 اپريل 2022 11:26am
اسرائیلیاور امارتی ہم منصب وزراء کی ملاقات ـــــ  فوٹو وام نیوز
اسرائیلیاور امارتی ہم منصب وزراء کی ملاقات ـــــ فوٹو وام نیوز

دبئی: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان بحری نقل و حمل، تجربات کے تبادلے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کیلئے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یادداشت پر متحدہ عرب امارات کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر سہیل بن محمد المزروعی اور دونوں اطراف کے متعدد عہدیداروں کی موجودگی میں اسرائیل کے ٹرانسپورٹ اور روڈ سیفٹی کے وزیر میرو میکیلی نے دستخط کیے۔

یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کو بڑھانا ہے، خاص طور پر میری ٹائم، اور باہمی فائدے کی بنیاد پر مستقبل کا روڈ میپ ترتیب دینا ہے۔

گروپ فوٹو ــ وام نیوز
گروپ فوٹو ــ وام نیوز

اماراتی وزیر المزروعی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یادداشت پر دستخط سمندری نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے میں دونوں فریقوں کی دلچسپی اور دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر نے نشاندہی کی کہ یہ مفاہمت نامے سے دونوں ممالک کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں درپیش مستقبل میں درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ اس اہم شعبے کی مدد کے لیے اہم اقدامات شروع کرنے میں مدد ملے گی۔

اسرائیلی ٹرانسپورٹیشن کے وزیر میرو نے کہا کہ ہم نے جس یادداشت پر دستخط کیے ہیں اس کا مقصد اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بحری نقل و حمل کے روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک اور اعلیٰ قدم اٹھا رہے ہیں، جس سے دونوں فریقوں کے مفادات اور قومی معیشتوں کو تقویت ملے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div