Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان

آج نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔
شائع 11 اپريل 2022 02:50pm
سابق وزیراعظم عمران خان/فائل فوٹو
سابق وزیراعظم عمران خان/فائل فوٹو

پاکستان تحریک کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔

آج نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا، جس میں 122 ایم این ایز شریک ہوئے۔

تاہم اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا، جس کے بعد عمران خان نے استعفوں کی تجویز پر ارکان قومی اسمبلی سے رائے لی۔

مزید براں پارٹی ارکان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اختیار عمران خان کو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب حکم کریں گے استعفے جمع کرادیں گے۔

تاہم رہنما پی ٹی آئی علی نواز اعوان نے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اراکین نے استعفوں کا اختیار وزیراعظم کو دیا تھا۔

دریں اثنا مراد سعید کا قومی سمبلی کی نشست سے مستعفی ہونےکا اعلان کرتے ہوئے استعفی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ فیصلہ میرا نہیں 22 کروڑعوام کا بھی ہے جبکہ مستعفی ہونے کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی۔

پاکستان

National Assembly

Imran Khan.

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div