Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نئی وفاقی کابینہ کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ آصف وزیر دفاع، احسن اقبال منصوبہ بندی، ترقی اورخصوصی اقدامات اور رانا ثناء اللہ وزیر داخلہ ہوں گے۔
شائع 19 اپريل 2022 10:14pm
فوٹو — پی آئی ڈی، حکومت پاکستان
فوٹو — پی آئی ڈی، حکومت پاکستان

اسلام آباد: نئی وفاقی کابینہ میں شامل اراکین کی ذمہ داریوں کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق صدرمملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرآئین کے آرٹیکل 92 کی کلاس ون کے تحت وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے ناموں اور محکموں کا اعلان کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری کردہ کابینہ ڈویژن
نوٹیفکیشن جاری کردہ کابینہ ڈویژن

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف وزیر دفاع، احسن اقبال منصوبہ بندی، ترقی اورخصوصی اقدامات، رانا ثناء اللہ وزیر داخلہ، رانا تنویر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، مریم اورنگزیب وزیر اطلاعات و نشریات، اور خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے و ایوی ایشن ہوں گے۔

خورشید شاہ آبی وسائل، سید نوید قمر تجارت، شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی، عبدالقادر پٹیل وزیر صحت اور شازیہ مری وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سید مرتضٰی مہمند صنعت و پیداوار، ساجد حسین طوری اوورسیز اور انسانی وسائل کی ترقی، احسان الرحمان مزاری انسانی حقوق، اور عابد حسین بھیو کو وزارت نجکاری کا قلمدان دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری کردہ کابینہ ڈویژن
نوٹیفکیشن جاری کردہ کابینہ ڈویژن

اسد محمود مواصلات، عبدالواسع ہائوسنگ اینڈ ورکس، مفتی عبدالشکور مذہبی امور، سینیٹرطلحہ محمود سیفران، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، فیصل سبزواری بحری امور، اور اسرار ترین وزیر دفاعی پیداوار کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نواب زادہ شاہ زین بگٹی انسداد منشیات، طارق بشیر چیمہ فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ہوں گے جبکہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا خزانہ و ریونیو، حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور قمر زمان کائرہ مشیر وزیراعظم برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان ہوں گے۔

cabinet

Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div