Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

جامعہ کراچی خود کش بم دھماکا: جاں بحق افراد کی لاشوں کی شناخت مکمل

ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی ہدایت پرجلد از جلد تجزیاتی کام مکمل کرکے 26 گھنٹوں کے اندر رپورٹ جمع کروادی گئی ہے۔
شائع 29 اپريل 2022 01:44pm
آج نیوز کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کا تجزیہ کرنے کے بعد شناخت ممکن ہوگئی ہے۔
آج نیوز کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کا تجزیہ کرنے کے بعد شناخت ممکن ہوگئی ہے۔

کراچی: سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) جامعہ کراچی نے خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام مکمل کرلیا۔

آج نیوز کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کا تجزیہ کرنے کے بعد شناخت ممکن ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری جامعہ کراچی کوسانحہ والے دن کی شب محکمہ پولیس سے 4 لاشوں کے نمونے ڈرائیور کے ریفرینس نمونے کے ساتھ موصول ہوئے تھے۔

ترجمان نے کہا موصول ہونے والے میں 3 چینی ماہرین اور ایک پاکستانی ڈرائیور کے نمونے شامل تھے۔

ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی ہدایت پرجلد از جلد تجزیاتی کام مکمل کرکے 26 گھنٹوں کے اندر رپورٹ جمع کروادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چینی ماہرین کے رشتہ داروں کے نمونے دستیاب نہیں تھے۔

لہذا ایس ایف ڈی ایل، جامعہ کراچی کے ماہرین کی رائے کی روشنی میں چینی ماہرین کے زیرِ استعمال سامان سے نمونے حاصل کیے گیے تاکہ نتائج کی تیاری بروقت کی جاسکے۔

china

karachi

Sindh Police

university of karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div