Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فیکٹ چیک: پاکستان سے فرار ہونے والے چینی باشندوں کی وائرل ویڈیو

آج نیوز نے اے ایس ایف (ائیرپورٹ سیکورٹی فورس) کے ڈائریکٹر سے رابطہ کیا جنہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو درست نہیں ہے۔
شائع 29 اپريل 2022 02:54pm
اسکرین گریب فوٹو
اسکرین گریب فوٹو

پاکستان سے فرار ہونے والے چینی باشندوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

آج نیوز کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں (پی پی ای) سوٹ میں ملبوس افراد کراچی ایئرپورٹ کی بین الاقوامی پرواز کے ذریعے روانہ ہونے کے لئے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

تاہم مذکورہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں کہا گیا ہے کہ"خوف زدہ چینی باشندے کراچی ایئرپورٹ سے پاکستان چھوڑ کر بڑے پیمانے پر جارہے ہیں کیونکہ ہماری سیکیورٹی فورسز انہیں تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔"

آج نیوز نے اے ایس ایف (ائیرپورٹ سیکورٹی فورس) کے ڈائریکٹر سے رابطہ کیا جنہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو درست نہیں ہے۔

تاہم اے ایس ایف ریکارڈ پر بات نہیں کرتا جبکہ اس وقت ایئرپورٹ کی تزئین و آرائش اور فرش لگانے کا کام جاری ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ حالیہ ویڈیو نہیں ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ایک خودکش بمبار نے جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنایا تھا۔

پاکستان

karachi airport

Chinese Citizens

KU Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div