گلوکار علی ظفر کا سیاستدانوں کو اہم مشورہ
علی ظفر نے سیاستدانوں سے التجا کی کہ اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں۔
کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے ملک کے سیاستدانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کا واسطہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنا چھوڑ دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی ذاتی کردار کشی کی بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود پر تمام تر قوت کا استعمال کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے یہی دیکھتے آئے ہیں، دنیا مریخ پر پیر جمانے کے منصوبے بنا رہی ہے اور ہم زمین پر فساد!
علی ظفر نے سیاستدانوں سے التجا کی کہ اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر تنقید کے لیے مذہبی کارڈ کا استعمال کیا جارہا ہے۔
singer
ali zafar
Pakistani Politician
مزید خبریں
شادی کی تقریب میں گلوکاری نہیں کرنی چاہیے، بھارتی گلوکار بحث میں پڑ گئے
پاکستانی دلہن کو شوہر کے عجیب تحفے پر بھارتی حیران
کچے آم : ذائقے اور صحت کا انمول خزانہ رکھتےہیں
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم نے پولیس کی حراست میں خود کشی کرلی
کورین اسکن کیئر روٹین: شیشے جیسی جلد کی خوبصورتی کے لیے ان 6 اقدام پر عمل کریں
راکھی ساونت کی نئی ویڈیو نے تنازع کھڑا کر دیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.