Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکار علی ظفر کا سیاستدانوں کو اہم مشورہ

علی ظفر نے سیاستدانوں سے التجا کی کہ اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں۔
شائع 02 مئ 2022 02:54pm
علی ظفر نے سیاستدانوں سے التجا کی کہ اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں __ فوٹو فائل
علی ظفر نے سیاستدانوں سے التجا کی کہ اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں __ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے ملک کے سیاستدانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کا واسطہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنا چھوڑ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی ذاتی کردار کشی کی بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود پر تمام تر قوت کا استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے یہی دیکھتے آئے ہیں، دنیا مریخ پر پیر جمانے کے منصوبے بنا رہی ہے اور ہم زمین پر فساد!

علی ظفر نے سیاستدانوں سے التجا کی کہ اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر تنقید کے لیے مذہبی کارڈ کا استعمال کیا جارہا ہے۔

singer

ali zafar

Pakistani Politician