Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

وہاڑی ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر وین وہاڑی سے ملتان جبکہ کار ملتان سے وہاڑی کی جانب جا رہی تھی۔
شائع 06 مئ 2022 04:19pm
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ___ فوٹو فائل
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ___ فوٹو فائل

وہاڑی: ٹبہ سلطان پور کے قریب ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

آج نیوز کے مطابق وہاڑی میں ٹبہ سلطان پور کے قریب تیز رفتار مسافر وین اور کار کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون اور 4سالہ بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال وہاڑی منتقل کیا چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں نشتر اسپتال ملتان کے لیے ریفر کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر وین وہاڑی سے ملتان جبکہ کار ملتان سے وہاڑی کی جانب جا رہی تھی۔

تاہم لاشوں اور زخمیوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثہ کا شکار ہونے والی دونوں گاڑیوں کو قبضہ میں لے کرمزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

punjab

Road Accident

vehari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div