Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

سورج مزید آگ برسائے گا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

پنجاب ، سندھ اوربلوچستان کے اکثرعلاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا امکان ہے۔
اپ ڈیٹ 07 مئ 2022 03:28pm
آئندہ دنوں میں 7 سے 9 ڈگرى سينٹى گريڈ اضافے کا امکان ہے ____  فوٹو فائل
آئندہ دنوں میں 7 سے 9 ڈگرى سينٹى گريڈ اضافے کا امکان ہے ____ فوٹو فائل

ملک کے بیشترعلاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکردیا۔

آج نیوز کے مطابق سورج کے تیوربگڑتے ہی ملک بھرمیں گرمی کے اثرات دورنہیں بہت دورتک چلے گئے ہیں، بادلوں کے کوئی اثرات نہیں ہیں، جس کے سبب بیشترعلاقے گرمی کی لہرکی زد میں آگئے ہیں۔

محکمہ موسميات کے مطابق ملک کے بيشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا جبکہ پنجاب ، سندھ اوربلوچستان کے اکثرعلاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں 7 سے 9 ڈگرى سينٹى گريڈ اضافے کا امکان ہے۔

تاہم حالیہ گرمی کی لہر سے سب سے زیادہ سبی ، دادو ، جیک آباد اور لاڑکانہ متاثر ہے تاہم پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورملحقہ علاقوں میں تیزہوائیں چلیں گی۔

اس کے علاوہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

پاکستان

karachi

punjab