Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا

نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی گورنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ عمرسرفراز چیمہ کو ہٹائے جانے کے بعد ان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
شائع 10 مئ 2022 09:04am

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ قائم مقام گورنر ہوں گے۔

پنجاب میں ایک بار پھر آئینی بحران !حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا ۔

سینئر جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ تیمور تجمل کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کو وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر عہدے سے فارغ کیا گیا، نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی گورنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

گورنرپنجاب کو ہٹائے جانے کے بعد ان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

دوسری جانب حکومت پنجاب کے مطابق گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ کو ہٹائے جانے کے بعد ان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی، گورنر ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے مزید نفری تعینات کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر ہاؤس آئے تو داخل ہونے نہیں دیا جائے گا ۔

اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی تھی۔

صدر کا کہنا تھا کہ گورنر کو صدرکی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا ، آئین کے تحت صدر کی رضا مندی تک گورنر عہدے پر قائم رہیں گے،انہیں ہٹانا غیر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں کے منافی ہوگا۔

lahore

resign

governor punjab

umer sarfaraz cheema

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div