Aaj News

پنجاب میں بجلی کی طلب بڑھنے کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری

گزشتہ روز لیسکو کی بجلی کی طلب 4 ہزار400 تھی جو آج بڑھ 4 ہزار700 میگاواٹ ہوگئی۔
شائع 11 مئ 2022 01:49pm
<p>بجلی کی طلب میں 300 میگاواٹ سے زائد اضافہ ہوا ہے ___ فوٹو بشکریہ بی بی سی</p>

بجلی کی طلب میں 300 میگاواٹ سے زائد اضافہ ہوا ہے ___ فوٹو بشکریہ بی بی سی

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔

آج نیوز کے مطابق لاہورسمیت لیسکوکے زیرانتظام شہروں اوردیہات میں بجلی کی طلب 4 ہزار 700 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی، جس کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکو سسٹم پر ایک روز میں بجلی کی طلب میں 300 میگاواٹ سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز لیسکو کی بجلی کی طلب 4 ہزار400 تھی جو آج بڑھ 4 ہزار700 میگاواٹ ہوگئی۔

لاہوراور مضافات میں 2 سے 3 گھنٹے جبکہ گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور پتوکی وغیرہ میں 3 سے 4 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

تاہم لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صرف ہائی لاسز فیڈرزپر3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

مزید کہا کہ جبکہ سسٹم پرلوڈ بڑھنے اوردیگر فنی خرابیوں کے باعث مختلف علاقوں میں شہریوں کو بجلی بندش کا سامنا ہے۔

lahore

punjab

load shedding

Hot Weather

Comments are closed on this story.