Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

جامشورو کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک پرگاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شائع 13 مئ 2022 03:31pm

جامشورو کے قریب رحمان باباایکسپریس کی 5بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں، جس کے باعث ڈاؤن ٹریک پر گاڑیوں کی آمدرفت معطل ہوگئی۔

جامشورومیں میٹنگ ریلوے اسٹیشن کےقریب پشاور سے کراچی آنے والی رحمان باباایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں۔

حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک پرگاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ کی جارہی ہے، ٹریک کو جلد کلیئر کردیا جائے گا،کوٹری سے ریسکیو عملہ اور کرین روانہ کر دی گئی۔

jamshoro

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div