Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

تمام دہشتگردوں کےنیٹ ورک ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ شہری و تاجر مشکوک افراد اور چیزوں کی نشاندہی کریں۔
شائع 17 مئ 2022 04:53pm
راچی میں ایک ماہ کے دوران  دہشتگردی کے تین واقعات ہوئے ہیں۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
راچی میں ایک ماہ کے دوران دہشتگردی کے تین واقعات ہوئے ہیں۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تمام دہشتگردوں کےنیٹ ورک ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں ایک ماہ کے دوران دہشتگردی کے تین واقعات ہوئے ہیں جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں، ملک دشمن دہشت گردوں کی فنڈنگ کر رہے ہیں جن کا کوئی مذہب یا زبان نہیں ہے۔

کھارادر میں ہونے والے دھماکے کے بعد مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ شہری و تاجر مشکوک افراد اور چیزوں کی نشاندہی کریں، ہم سب مل کر ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک خاتوں جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

CM Sindh

karachi

Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div