Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

جائز منافع تاجروں کا حق ہے لیکن کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں دس کلو آٹے کا تھیلہ چار سو نوے روپے میں فروخت کیا جا...
شائع 23 مئ 2022 12:02pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں دس کلو آٹے کا تھیلہ چار سو نوے روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، سستے آٹے کی فراہمی پرسالانہ دو سو ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے سابق ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت آٹے کی طرح چینی اور گھی کی قیمتیں بھی کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ازسر نو فعال کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سستے آٹے کی فراہمی پرتقریباً سالانہ 200 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جائزمنافع کمانا تاجروں کا حق ہے لیکن کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔

hamza shahbaz

punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div