Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان میں امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کے بارے میں تبصرے سے گریز کیا۔
شائع 25 مئ 2022 11:09am

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بینادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں۔

واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان میں امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کے بارے میں تبصرے سے گریز کیا اور کہا کہ امریکی سفیر نہ صرف حکومتی شخصیات بلکہ اپوزیشن، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملتے ہیں۔

نیڈپرائس نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

پاکستان

Washington

America

Ned Price

US State Department

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div