Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

‘ہمیں روس سے سستا تیل لینے دیتے تو مہنگائی کا طوفان تھم جاتا’

فواد چوہدری نے کہا کہ اب بجلی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔
اپ ڈیٹ 26 مئ 2022 11:53pm
ملک کے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔  فوٹو — فائل
ملک کے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا کہ ہماری حکومت کو اگر روس سے سستا تیل لینے دیتے تو مہنگائی کا طوفان تھم جاتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِ عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی خواہش پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا جس سے ملک کے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

آج نیوز سے گفتگو میں فواد چوہدری نے مفتاح اسماعیل کو جواب دیا کہ ہم نے اگر بارودی سرنگ بچھائی تھی تو آپ کرسی پر نہ بیٹھتے لیکن کرسی پر بیٹھنے کے بعد کہتے ہیں ہم لُٹ گئے برباد ہوگئے۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ اب بجلی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ کیا جا رہا ہے، اگر ہمیں روس سے سستا تیل لین دیتے تو ملک میں مہنگائی کا یہ طوفان تھم جاتا۔

ان کا مزید کنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، اسحاق ڈار کچھ اور دوسرا کچھ بیان دیتا ہے، آئی ایم ایف ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، ہم نے آئی ایم ایف سےکہا تھا کہ آپ ہمیں نہ بتائیں، پی ٹی آئی ایک مڈل کلاس جماعت ہے جس کی توجہ مڈل کلاس طبقے پر ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات بشمول ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق ہوچکا ہے۔

ٹویٹر

petroleum prices

Fawad Chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div