Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ڈسکہ: میں یتیم بچوں کےسر پرہاتھ رکھنے آیا ہوں، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد جاوید اٹک وین حادثے میں شہید ہوئے تھے۔
شائع 27 مئ 2022 11:27am
اسکرین گریب فوٹو
اسکرین گریب فوٹو

ڈسکہ: وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ میں یتیم بچوں کےسر پرہاتھ رکھنے آیا ہوں۔

آج نیوز کے مطابق وزیراعلی حمزہ شہباز کی ڈسکہ کے نواحی گاؤں گجرکلہ میں شہید کانسٹیبل محمد جاوید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

حمزہ شہباز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد جاوید اٹک وین حادثے میں شہید ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک روز قبل انتشارپھیلا گیا گیا، پولیس اورانتظامیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ انتظامیہ، پولیس، رینجرز، صحافیوں پرتشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود یہ لوگ نہیں رکے، میں یتیم بچوں کے سرپرہاتھ رکھنے آیا ہوں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ احساس کا جزبہ معاشرے سے اٹھتا جارہا ہے، پنجاب میں کوئی کابینہ نہیں ہے۔

cm punjab

punjab

Hamza Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div