Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

یوکرین پر روسی بمباری جاری، خارکیف میں میزائل حملے میں سولر پاور پلانٹ تباہ

روسی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سولر پلانٹ سے بجلی کی سپلائی بند ہوگئی تاہم سپلائی کو کچھ دیر بعد ہی بحال کردیا گیا، اسٹیشن مینیجر سولر پلانٹ
شائع 29 مئ 2022 09:16am

کیف: یوکرین پر روسی بمباری جاری ہے، خارکیف کے علاقے میں مزپائل حملے میں سولر پاور پلانٹ تباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یوکرین پر روسی بمباری جاری ہے، خارکیف کے علاقے میں یوکرین کے میرفا میں ایک سولر پاور پلانٹ کو روس نے مزاائل حملے میں تباہ کردیا۔

سولر پلانٹ کے اسٹیشن مینیجر کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سولر پلانٹ سے بجلی کی سپلائی بند ہوگئی تاہم سپلائی کو کچھ دیر بعد ہی بحال کردیا گیا۔

ادھر یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین ہتھیاروں کی سپلائی کو فروغ دینے کیلئے کام کررہا ہے، ہم روسیوں سے زیادہ تکنیکی اور حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ڈونباس کے علاقے میں روسی فوجیوں کو پسپا کردیا ہے۔

Volodymyr Zelenskiy

kyiv

Kharkiv

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div