Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پشاور میں افغان فنکاروں کا ڈی پورٹ کرنے پر مظاہرہ

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ایماء پر فنکاروں کو ڈپورٹ کیا جارہا ہے
شائع 30 مئ 2022 01:54pm

پشاور: شہر میں مقیم افغان فنکاروں نے افغانستان ڈی پورٹ کرنے پر پریس کلب کے باہرمظاہرہ کیا۔

پشاور پریس کلب کے باہر بینڈ باجا بجانے والے افراد سمیت تمام فنکاروں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فنکاروں کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال فنکاروں کیلئے ٹھیک نہیں ہے، آئے روز موسیقاروں کے آلات، تبلے اور باجا وغیرہ کو توڑا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی بھی بےحرمتی کی جاتی ہے، جس کے باعث فنکار پناہ کیلئے پاکستان اور خیبرپختونخوا میں پناہ گزین ہیں، ایسے میں پاکستان کی جانب سے فنکاروں کو واپس ڈی پورٹ کرنا افسوسناک ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی ایماء پر فنکاروں کو ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔

تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا اس عمل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Afghan refugees

پاکستان

peshawar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div