Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی نے لانگ مارچ میں ”مس مینجمنٹ “ کا ذمہ دار شفقت محمود کو قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کی قیادت شفقت محمود سے لے کر شاہ محمود قریشی کے سپرد کردی جبکہ ضمنی الیکشن کے امیدواروں کا انتخاب بھی شاہ محمود قریشی کومل گیا۔
شائع 30 مئ 2022 01:09pm

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ میں مس مینجمنٹ کا ذمہ دار سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو قراردے دیا جبکہ شفقت محمود سے پنجاب کی قیادت لے کر شاہ محمود قریشی کو دے دی گئی۔

لانگ مارچ میں کارکنوں کو نکالنے میں ناکامی کے معاملے پر شفقت محمود کو پنجاب کی قیادت سے غیرفعال کردیا گیا۔

پی ٹی آئی نے شفقت محمود کو لانگ مارچ کی مس مینجمنٹ کا ذمہ دارقرار دیتے ہوئے پنجاب کی ذمے داری شاہ محمود قریشی کے سپرد کردی، شفقت محمود صرف شاہ محمود قریشی کی معاونت کریں گے۔

ضمنی الیکشن میں امیدواروں کے چناؤ کا ٹاسک بھی شاہ محمود قریشی کو دے دیا گیا، اس حوالے سے سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پنجاب کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔

شفقت محمود طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹرز نے شفقت محمود کو 2 دن آرام کا مشورہ دے دیا۔

Shafqat Mahmood

Shah Mehmood Qureshi

lahore

long march

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div