Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے کہا کہ حوکمت کی جانب سے پیٹرول پر 39 روپے 32 پیسے سبسڈی دی جا رہی ہے
شائع 01 جون 2022 12:08am
پیٹرول پر 39 روپے 32 پیسے سبسڈی دی جا رہی ہے۔  فوٹو — فائل
پیٹرول پر 39 روپے 32 پیسے سبسڈی دی جا رہی ہے۔ فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے فیصلے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 179 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر بر قرار رہے گی۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ حوکمت کی جانب سے پیٹرول پر 39 روپے 32 پیسے، ڈیزل پر 53 روپے 5 پیسے اور مٹی کے تیل پر 26 روپے 30 پیسے سبڈی دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے 27 مئی کو پیٹرول سمیت ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 30 روپے کا اضافہ کیا تھا۔

اسلام آباد

Finance Ministry

petroleum prices

subsidy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div