Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

انڈین سینما کی نرگس دت اور اصل زندگی کی ‘فاطہ راشد’ کی 93 ویں سالگرہ

انہوں نے ایکٹنگ کا آغاز کم عمری سے، 1965 میں کردیا تھا۔ جس فلم میں انہوں نے کام کیا تھا اس کا نام تلاشِ حق تھا، جس کی پروڈیوسر ان کی والدہ جدن بائی تھیں
شائع 01 جون 2022 03:24pm
نرگس دت کا اصل نام فاطمہ راشد تھا۔ تصویر: انسٹاگرام
نرگس دت کا اصل نام فاطمہ راشد تھا۔ تصویر: انسٹاگرام

انڈین سینما کی نامور اداکارہ نرگس دت کی آج 93 ویں سالگرہ ہے۔

اس موقع پر بالی وڈ کی خبروں کی انڈین ویب سائٹ پنک ولا نے ان کے بارے میں کچھ ایسی باتیں بتائی ہیں جن کا علم زیادہ لوگوں کو نہی ہے۔

نرگس دت کا اصل نام فاطمہ راشد تھا۔

انہوں نے ایکٹنگ کا آغاز کم عمری سے، 1965 میں کردیا تھا۔ جس فلم میں انہوں نے کام کیا تھا اس کا نام تلاشِ حق تھا، جس کی پروڈیوسر ان کی والدہ جدن بائی تھیں۔ اسی فلم کے کریڈٹس میں انہیں بے بی نرگس نام دیا گیا تھا اور یہی نام آخر تک ان کے ساتھ رہا۔

ان کی عمر صرف 28 تھی جن انہوں نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ‘مدر انڈیا’ میں ‘رادھا’ کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ پہلی انڈین فلم تھی جسے آسکر انعام ملا تھا۔ سال 1958 میں انہیں ‘بہترین اداکارہ’ ہونے کے لیے فلم فیئر ایوارڈ ملا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ ان کے تعلقات سنیل دت کے ساتھ اس وقت قائم ہونا شروع ہوئے جب ان کے ساتھی اداکار نے فلم ‘مدر انڈیا’ کے سیٹ پر انہیں آگ لگنے کے ایک واقع میں بچایا تھا۔

انہوں نے انڈیا میں ‘سیریبرل پیلسی’ کا شکار بچوں کے لیے کام کیا۔

اپنے شوہر سنیل دت کے ساتھ مل کر انہوں نے اجنتا آرٹس کلچرل ٹروپ بنایا تھا جس میں اس وقت کے مشہور اداکار اور گلوکار شامل تھے اور جو ملک کے سرحدی علاقوں میں سٹیج شو کرتے تھے۔

سنیل دت کے ساتھ شادی کے بعد نرگس دت نے اپنے کریئر کی بلندی پر ہونے کے باوجود اداکاری چھوڑ دی تھی۔

نرگس دت کو سفید ساڑھیاں بہت پسند تھیں جس وجہ سے انہیں ‘لیڈی ان وائٹ’ کہا جاتا تھا۔

کئی لوگ نرگس دت کو ان کی فلم ‘مدر انڈیا’ کی وجہ سے پہچانتے ہیں، جبکہ وہ ان کے راج کپور کے ساتھ مشہور گانے ‘پیار ہوا اقرار ہوا’ سے بھی جانی جاتی ہیں۔

Bollywood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div