Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

لاہور: سیشن عدالت نے وکلا پر تشدد کے الزام میں رانا ثناءاللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

لاہور کی سیشن عدالت نے آزادی مارچ میں وکلا پر تشدد کے الزام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج...
شائع 01 جون 2022 05:50pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور کی سیشن عدالت نے آزادی مارچ میں وکلا پر تشدد کے الزام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ملک مدثر عمر بودلہ نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

درخواستگزار وکیل حیدر مجید نے موقف اختیار کیا کہ حقیقی آزادی مارچ میں پرامن طور پر شریک ہونے کے لیے وکلا نکلے تو داتا دربار کے نزدیک پولیس کے تین چار سو اہلکاروں نے اچانک دھاوا بول دیا، شیلنگ اور لاٹھی چارج سے متعدد وکلا شدید زخمی ہو گٸے۔

درخواستگزار نے بتایا کہ پولیس نے یہ تشدد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آٸی جی آپریشن سہیل چوہدری کے ایما پر کیا، مگر مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا۔

عدالت نے رانا ثنااللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کاررواٸی کا حکم دیا۔

عدالتی فیصلہ آنے پر وکلا نے احاطہ عدالت میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Rana Sanaullah

lahore

Lawyers

Session court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div