Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کیا شمالی وزیرستان، بنو سے دریافت ہونے والی گیس لوگوں کو ملے گی؟

وزیر اعظم کی لوگوں کو گیس کی قلت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل سے نجات کے لیے ہدایات
شائع 07 جون 2022 07:57pm
وزیر اعظم شہباز شریف نے سابقہ قبائلی علاقوں سے دریافت ہونے والی گیس کو فوری لوگوں تک پہنچانے کے لیے منظوری دے دی ہے۔ تصویر: روئٹرز (فائل)
وزیر اعظم شہباز شریف نے سابقہ قبائلی علاقوں سے دریافت ہونے والی گیس کو فوری لوگوں تک پہنچانے کے لیے منظوری دے دی ہے۔ تصویر: روئٹرز (فائل)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سابقہ قبائلی علاقوں سے دریافت ہونے والی گیس کو فوری لوگوں تک پہنچانے کے لیے منظوری دے دی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں منگل کو ہونے والے ایک اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو شمالی وزیرستان اور بنو سے دریافت کی جانے والی گیس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

وزیر اعظم نے اس گیس کو لوگوں تک پہنچانے کی ہدایات دیں تاکہ لوگوں کو اس کی قلت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل سے نجات مل سکے۔

شہباز شریف کو گیس کے شعبے کی مکمل صورتحال اور ملک میں گیس کی طلب اور رسد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

North Waziristan

Bannu

natural gas

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div