اللہ کے آسرے پرحکومت کی کشتی چل رہی ہے،خورشید شاہ
سکھر:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ لاہور واقعے پر وزیراعظم بولے ہیں،چارسدہ واقعے پر وزیراعظم نے کیوں پریس کانفرنس نہیں کی،اللہ کے آسرے پرحکومت کی کشتی چل رہی ہے۔
سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ لاہور واقعے پر وزیراعظم بولے ہیں یہ اچھی بات ہے۔ نوازشریف پورے ملک کے وزیراعظم ہیں،چارسدہ واقعے پر وزیراعظم نے کیوں پریس کانفرنس نہیں کی۔
خورشیدشاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تردید کی کہ مشرف کوہم نے نہیں چھوڑا، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عدلیہ کے فیصلے کی تکمیل کرے۔ خورشید شاہ نے حکومت سے اپیل کی وہ پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھائے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔