اداکار عامر خان نے اپنی والدہ کی سالگرہ کیسے منائی؟

عامر اپنی ماں کے سب سے قریب ہیں اور ان کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے
شائع 15 جون 2022 03:01pm
عامرخان اپنی والدہ کے ہمراہ ہیں، فوٹو فائل
عامرخان اپنی والدہ کے ہمراہ ہیں، فوٹو فائل
اسکرین گریب فوٹو
اسکرین گریب فوٹو

اداکارعامر خان نے اپنی والد کی سالگرہ کے موقع پرقریبی لوگوں کو اکٹھا کرکے جشن منایا، جو ماحول گھریلو لگ رہا تھا۔

سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد راؤ خان کے ساتھ بیٹھے نظر آرہی ہیں۔

اداکار کی والد زینت حسین کی سالگرہ کے موقع پر خاندان کے کئی افراد سمیت قریبی دوست موجود ہیں۔

تاہم عامر اپنی ماں کے سب سے قریب ہیں اور ان کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان کا اپنی ماں کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے جس کی عکاسی عامر خان پروڈکشن کی تمام فلموں میں ہوتی ہے۔

جن میں ان کی فلم تارے زمین پر، سیکرٹ سپر اسٹار، یا ان کی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا شامل ہیں۔

اداکار نے اپنی فلموں میں ہمیشہ مضبوط ماں کے کرداروں کو جگہ دی ہے۔