آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اوپنر امام الحق کی دوسری پوزیشن

پاکستان کے دوبلے باز ون ڈے رینکنگ میں پہلے اوردوسرے نمبرپرآگئے
اپ ڈیٹ 15 جون 2022 04:32pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی اوپنرامام الحق نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا۔

آج نیوز کے مطابق امام ویسٹ انڈیزکے خلاف 199 رنز اسکور کرکے سیریز کے بہترین کلھاڑی رہے۔

اسی اثنا میں قومی کپتان بابراعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرارہے۔

تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے دوبلے باز ون ڈے رینکنگ میں پہلے اوردوسرے نمبرپرموجود ہیں۔

بولرزرینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی دو درجہ ترقی ہوئی ہے، وہ چھٹے سے چوتھے نمبرپر آگئے ہیں۔