Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی کے شریک ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ق کے رہنما...
اپ ڈیٹ 16 جون 2022 11:58am
ایف آئی اے حکام  نے مونس الٰہی کوجمعرات کی صبح پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ایف آئی اے حکام نے مونس الٰہی کوجمعرات کی صبح پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ق) کے رہنماء مونس الٰہی کے شریک ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

جوڈیشیل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے شریک ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر منعم بشیر چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے، تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

منی لانڈرنگ کیس: سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی ایف آئی اے میں پیش

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ (ق)کے رہنما ء مونس الٰہی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

اسی سلسلے میں وہ گزشتہ روز رات کو ایف آئی اے کے دفتر پہنچے تھے تاہم ایف آئی اے حکام نے انہیں جمعرات کی صبح پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

مونس الٰہی کو صبح ساڑھے 8 بجے طلب کیا گیا تھا جس پر وہ مقررہ وقت پر ایف آئی اے کے دفتر پہنچے۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے علاوہ نواز بھٹی اور مظہراقبال کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی اے نے نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو گرفتار کرلیا تھا ، نواز بھٹی اور مظہر اقبال مونس الٰہی کے فرنٹ مین ہیں۔

FIA

lahore

PMLQ

Monis Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div